ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان ) سرپرست اعلیٰ پنجاب مرکزی انجمن تاجران میاں جاوید اقبال نے کہا ہے کہ شہر کو خوبصورت بنانا نہ صرف انتظامیہ بلکہ شہریوں کا بھی حق ہے اپنے شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کے مرکزی انجمن تاجران کے ساتھ شہر کی صفائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ مرکزی انجمن تاجران کا ہر عہدیداران و کارکن جن میں چوہدری ریاض احمد ، فدا حسین ، محمد انور ، ملک ساجد حسین ، حاجی محمد صدیق ، محمد زبیر نظامی ، شیخ محمد بلال ، محمد کلیم ، صادق بانی ، جاوید اسحاق و دیگر شامل ہیں شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے اور عوام الناس میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں آگاہی پھیلائیں گے انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے شہر ڈیرہ غازیخان کو صاف ستھرا رکھنے اور کوڑا کرکٹ سے پاک رکھنے کا عزم کیا ہے ہم انکے اس مشن میں بھر پور ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ جگہ جگہ کوڑا کرکٹ ڈالنے کی بجائے ایک جگہ پر اکھٹا رکھیں بلدیہ کی ٹیم خود آکر وہاں سے وہ کوڑا اٹھائے گی اس سے نہ صرف ہمارا شہر صاف ستھرا ہو جائے گا بلکہ گندگی کے ڈھیر سے پیدا ہونیوالی بیماریوں سے بھی چھٹکارہ حاصل ہوگا ۔