ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)پنجاب میں درسی کتاب میں حدیث نبویﷺ کو قول لکھنا قابل گرفت جرم ہے اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں فوری تصحیح کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ یہ بات ضیاء السلام زاہد قریشی سنٹرل چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے اپنی احتجاجی بیان میں کہی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے سال 2018-19 کے لیے صوبہ بھر میں مفت تقسیم کی جانے والی کلاس پنجم کی کتاب اسلامیات کے صفحہ نمبر 8 پر حدیث مبارکہ( الدنیا مزرعۃ الاخرۃدنیا آخرت کی کھیتی ہے)کو حدیث نبوی ﷺ کی بجائے مشہور قول لکھ کر صریحاً جرم کیا ہے حالانکہ سال 2017-18 ء کی کتاب میں واضح طور پر اِن الفاظ کو حدیث مبارکہ تحریر کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا جرم کوئی مسلمان نہیں کر سکتا یقیناًپنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں کسی اہم پوسٹ پر کوئی قادیانی تعینات ہو گا جس نے اس طرح کا قبیح کام سرانجام دیا ہے ۔ضیاء السلام زاہد قریشی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے کہ وہ نسل نو ع کی تربیت کے لیے جاری شدہ سلیبس میں کوئی بھی خلاف شریعت مواد شامل نہ ہونے دے لیکن حکومت پنجاب اس ذمہ داری کو سر انجام دینے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ اگر فوری طور پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی اور درسی کتب میں تصحیح نہ کی گئی تو پنجاب بھر کا پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر سراپا احتجاج ہو گا ۔