ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے LHWsاور LHSکے سروس سٹرکچر کی منظوری دیدی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے تمام مطالبات تسلیم یہ بات یونین صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز آصفہ جاوید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی نہوں نے مزید بتایا کہ کہ 50ہزار LHWsکی SNEریگولر بنیادوں پر منظور کر لی گئی ہے یہ بات لیڈ ہیلتھ ورکرز کے لیے خوش آئند ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سروس سٹرکچر کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 50فیصد لیڈی ہیلتھ سپروائزرز گریڈ 7سے گریڈ10میں ،35فیصد کو گریڈ12، 15فیصد کو گریڈ14اسی طرح 55فیصد لیڈی ہیلتھ سپروائزر کو گریڈ 5میں 40فیصد کو گریڈ7میں جبکہ 5فیصد کو گریڈ9میں ترقی دی جائے گی انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری صحت علی جان خان کا کہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کی تعلیمی قابلیت BAجبکہ لیڈ ی ہیلتھ ورکرز کی تعلیمی قابلیت صرف مڈل ہے اور اگست2017میں تقریباً پچاس ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپر وائزرز کی ایس این ای کی منظوری دیتے ہوئے حکومت نے پچاس ہزارورکرز کو ان کی ملازمتوں پر ریگولر کیا ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں کا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس کے دفاتر کے ذریعے بغیر کسی تعطل کے اجراء کیا گیا ۔ اکتوبر2017میں سروس رولز کی منظوری دی گئی اور نومبر کے گزٹ میں ان سروس رولز کی اشاعت کو یقینی بنایا گیا یکم مارچ 2018تک کی تمام تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی کی گئی ہے اسکے لیے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کے لیے ماہانہ پانچ ہزار روپے سپروائزر ی الاؤنس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا اور حکومت نے بقایا جات کی مد میں ایک ارب بیس کروڑ روپے پہلی قسط کے طور پر جاری کر دئیے ہیں یہ رقم اپریل کے مہینے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے اکاؤنٹس میں پہنچ جائے گی ضلعی صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مزید بتایا کہ انکی شب و روز کی محنت رنگ لے آئیں تمام لیڈی ہیلتھ پہلے سے زیادہ دل لگا کر کام کریں اور جائز حقوق کے لیے ہمیشہ جدوجہد کرتے رہیں گے ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ کوارڈینیٹر سعیدہ ناز ، طاہرہ نسرین ، مقصودہ شہناز ، رضیہ سلطانہ ، آسیہ منیر ، فہمیدہ بی بی ، صغریٰ بی بی تسلیم بی بی،نسرین فاطمہ و دیگر بھی موجود تھے ۔