ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان ) ثانو ی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان میں درجہ چہارم ملازمین کی اپ گریڈیشن اور آئی ٹی سٹاف کا سروس سٹرکچر منظور، بورڈ کے مفاد میں بہترین خدمات سر انجام دینے پر مینٹرویس ایوارڈدینے کا اعلان تفصیلات کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں چیئر مین بورڈ ہذا ڈاکٹر محمد شفیق کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کی نمائندہ مسز شمع ضیاء ،فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہور کے نمائندہ منظور احمد،کے علاوہ دیگر بورڈ ممبران ڈائریکٹر کالجز منظورحسین گشکوری ، ڈاکٹر ظفر عالم ظفری، ایسوسی ایٹ پروفیسر الطاف حسین ، ارشاد حسین تارڑ ، خلیل الرحمن فاروقی ، اشرف علی بسرا، مسز جمیلہ ثقلین کاظمی، مسز راشدہ اشرف اورسیکرٹری بورڈ راؤ شاہد محمود و دیگر موجود تھے اجلاس میں درجہ چہارم کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی جس کے ذریعے ملازمین کو چار بار ترقی کے مواقع میسر آسکیں گے اجلاس میں اسسٹنٹ سیکرٹری ایڈمن سعید اقبال اور ڈرائیور محمد مجید کو بورڈ ہذا کے مفاد میں اپنی بہترین خدمات سر انجام دینے پر انہیں مینٹرویس ایوارڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا اس موقع پر چیئر مین بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا کہ بورڈ کے تمام ایمپلائز افسران و اہلکاران انکی ٹیم کا برابر حصہ ہیں بورڈ کے مفاد میں کام کرنے والے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے اوروہ انعام اکرام کا حقدار ہے اور اسے اسکا ضرور ملنا چاہیے ۔دریں اثناء اپ گریڈیشن کی منظوری پر بورڈایمپلائز نے چیئر مین بورڈ کی ایمپلائز دوست پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکی کاوشوں کو بخوبی سرہاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بورڈ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ایسا ہواہے کہ کسی ایمپلائی کو اسکی کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ دیا جا رہا ہے ۔