ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان )پروفیسر سجاد حسین نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ایسی سرگرمیوں انسان کو بری صحبت سے محفوظ رکھتی ہیں، کھیلوں کے فروغ کے لیے کوالیفائیڈ کوچ فیض رسول نظامی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں شہر ڈیرہ غازی خان میں کراٹے کو پرموٹ کرنے میں انکا کردار اہمیت کا حامل ہے یہ بات انہوں نے گذشتہ دنوں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں فریدی فائیٹرز انسٹیٹوٹ آف مارشل آرٹس(ر) کے زیر اہتمام منعقدہ بیلٹ پرموشن ٹیسٹ کے مقابلوں میں کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوں میں پرموشن بیلٹ اور میڈل بطور انعام دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کراٹے اور مارشل آرٹس پرسکون اور مضبوط ایکسر سائز ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ ڈی جی خان میں دم توڑ چکی تھی جسے انٹرنیشل سرٹیفائیڈ کوچ فیض رسول نظامی نے زندہ رکھنے میں جو کردار ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے ان سے قبل منصور اقبال ثاقب ، صدر کراٹے ایسوسی ایشن عاشق علی صدیقی ، انچارج ای لائبریری شفقت رفیق و دیگر نے بھی کھلاڑیوں کے جوش و جذبہ کو سراہا اور اسی طرح محنت کو جاری رکھنے کی امید ظاہرکی پرموشن بیلٹ کے مقابلوں میں فاروق ریحان ، اکاشہ، حبیب اللہ ، فیصل شہزاد ، احسان سرور ، احتشام حیدر ، نادر ، محمد رضا ، محمد حسان طیب، محمد حسان اور جواد نے یلو بیلٹ کا امتحان پاس کیا جبکہ محمد شہباز ، محمد علی ، عمر فاروق ، عرفان خان اور منتظر نے اورینج بیلٹ اسی طرح شفقت رسول نظامی نے براؤن بیلٹ کا امتحا ن پاس کرکے مہمان خصوصی سے بیلٹ اور شیلڈ وصول کی تقریب میں جام عرفان شاکر ، پیر شاہ جہان بودلہ ، کے علاوہ محمد بلال بلیک بیلٹ ،کوالیٖفائیڈ کوچ فیض رسول نظامی و دیگر موجود تھے ۔