ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کی ٹیم امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے سر گرم،ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور8طلباء دوسرے طالب علم کی جگہ امتحان دیتے ہوئے گرفتار
تفصیلات کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ2021امتحان عمل کے دوران گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول غازیگھاٹ ضلع مظفر گڑھ میں فزکس کا پرچہ جاری تھا کہ گروپ فرسٹ میں تعلیمی بورد ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ایک امیدوار کو دوسری امیدوار کی جگہ پرچہ حل کرتے ہوئے پکڑلیا اور اسی طالب علم کی نشاندہی پر مزید 6جعلی امیدوار ان کو بھی پرچہ حل کرتے ہوئے پایا گیا پکڑے جانیوالے طلباء نے بتایا کہ اس تمام عمل میں سنٹر ہذا کا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ احمد عزیز SSTگورنمنٹ لیبارٹری مادل ہائر سکینڈری سکول ڈیرہ بھی ملوث ہے چیئر پرسن تعلیمی بورڈ ڈیرہ ڈاکٹر کشور ناہید رانا اور کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر کی نشاندہی پر ایس ایچ او تھانہ کرم داد قریشی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور07امیدواروں سمیت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ احمد عزیز کو بھی گرفتار کر لیا گیا گرفتار ہونیوالے 7امیدواران میں سے 3پرائیویٹ طلباء تھے جن میں رولنمبر277853 شاہ جہان کی جگہ محمد دلاور، رولنمبر277833محمد اقبال کی جگہ محمد سراج، اور رولنمبر 277815حسنین غفور کی جگہ عبدالرحیم شامل ہیں جبکہ 2طلباء رولنمبر254233محمد ثاقب کی جگہ محمد تیمور، رولنمبر254270کی جگہ محمد طفیل کا تعلق گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول غازی گھاٹ سے اور 2طلبہ رولنمبر 254273رمیز راجہ کی جگہ محمد ریاض اور رولنمبر254285واحد حسین کی جگہ ساغر حسین کا تعلق بسم اللہ سٹار سکینڈری سکول غازیگھاٹ سے ہے علاوہ ازیں تعلیمی بورد ڈیرہ کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری الحاج محمد بلال جوئیہ کی نشاندہی پر گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول داجل ضلع راجن پور میں بھی ایک طالب علم رولنمبری282458فہد حسین کی جگہ محمد سلیمان کو فزکس کا پرچہ حل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر نے کہا کہ چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا کی ہدایات کے مطابق امتحانی عمل کو شفاف اور معیاری بنانے کے لیے بھر پور اقدامات کررہے ہیں بوٹی مافیا اور غیر قانونی طریقہ سے پرچہ حل کرنیوالوں کی ہر ممکن حوصلہ شکنی کریں گے اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید بتایا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز علی پور سے بھی دو طلباء کے خلاف UMCبنائے گئے ہیں۔