ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) محمد ظہیر اصغر نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کا بطور کنٹرولر امتحانات چارج سنبھال کر کام شروع کر یا انہوں نے بورڈ ہذار کے زیر اہتمام جاری انٹرمیڈیٹ Covid-19اسپیشل امتحان کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ بھی کیا اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے امیدواران کے درمیان6X6کے فاصلہ رکھنے کی سختی سے ہدایات جاری کیں انہوں نے بتایا کہ امتحانی سنٹر میں تمام امیدوار ماسک کا باقاعدہ استعمال کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ امتحانی عمل سموتھلی اور تسلی بخش چل رہے ہیں اور اس امتحانی عمل کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے یہ بات انہوں نے بورڈ ہذا میں چارج سنبھالتے ہوئے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کے بعد اپنے آفس میں بتائی انہوں نے بورڈ ہذار کی مختلف برانچوں کا بھی وزٹ کیا اور تعارف کے ساتھ ساتھ کام کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر بورڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ظفر اقبال کھوسہ، جنرل سیکرٹری محمد بلال جوئیہ، حاجی محمد سسٹم اینالسٹ محمد بلال بھٹہ، پی اے ٹو کنٹرولر محمد عامر شہزاد و دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وہ سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول سلیم آباد راجن پور کے فرائض سر انجام دے رہے تھے گورنمنٹ آف پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور نے بطور کنٹرولرڈیپوٹیشن کے فرائض سر انجام دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔