ڈیرہ غازی خان( صبح پا کستان ) دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ والدین اپنے اولاد کو دینی علوم سے آراستہ کریں، قرآن پاک سے دوستی کرلو کامیباب ہو جاؤ گے،
ان خیالات کاا ظہار حضرت مولانا پیر غلام جعفر اٹھارہ ہزاری نے بستی وڈے والا میں عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس خانقاہیں امن کے مراکز ہیں یہاں سے علماء مفتیاں، قراء حضرات، حافظ بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کا نظام درہم برہم کر دیا اگر تبدیلی لانا چاتے ہو تو اپنے اندر تبدیلی لاؤ، دنیا اور آخرت کی کامیابی اللہ کے احکامات اور حضور اکرمﷺ کے مبارک طریقوں پر ہے اس موقع پر پاکستان علماء کونسل ضلع ڈیرہ غازی خان کے سیکرٹری جنرل حافظ محمد طلحہ مدنی، سردار ایوب خان کھوسہ، مولانا منیر احمد حنفی، مولانا ابو بکر قاری غلام اکبر لنگاہ، عاشق حسین حیدری، محمدعثمان کھکھ بھی موجود تھے۔ بعد ازاں حضرت مولانا پیر غلام جعفر نے بستی ملانہ اڈا محمدی مسجد میں عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دنیاوی تعلیم کا منکر نہیں ہوں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی ضروری ہے۔ آخر میں حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی اور ملک کی سلامتی پاک فوج کیلئے دعا کی گئی