ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ طارق حمید بھٹی نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات مستقبل کے معمار ہیں جنہوں نے آگے بڑھ کر ملک و قوم کی نہ صرف خدمت کرنی ہے بلکہ اس وطن کو ترقی کی راہ پر گامزن بھی کرنا ہے انہیں معیاری اور بہتر امتحانی ماحول کے ساتھ ساتھ بہترین نتائج فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے
ڈیرہ بورڈ اپنی فرائض احسن انداز میں خوبصورتی کے ساتھ نبھارہا ہے یہ بات انہوں نے گذشتہ روز ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے دورہ کے موقع پر تجد ید شدہ چیئر مین آفس اور کمیٹی روم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ بورڈ ملازمین راؤنڈ دی کلاک اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں کیونکہ طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ یہ بورڈ ملازمین کا بھی امتحان ہوتا ہے کیونکہ میرٹ پر معیاری، ٹرانسپیرنٹ اور بروقت امتحان کا انعقاد کرانا اور اسکے نتائج دینا بھی کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا انہیں بھی اچھا ماحول دینے کے خواہاں ہیں اس موقع پر انہوں نے بورڈ کی جانب سے طلبہ و طالبات کو دی جانیوالی سہولیات کے حوالے قائم سہولت مرکز، اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ملازمین سے طریقہ کار اور سہولیات بارے دریافت کیا مثبت اور تسلی بخش جواب پر انہوں نے بورڈ انتظامات کو احسن انداز میں چلانے پر چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا، سیکرٹری بورڈ عبدالوحید قیصرانی، کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن کی خدمات کو سراہا اس سے ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے بورڈ کے احاطہ میں لگائے گئے آم کے باغ بھی دکھایا اور اسکے بارے بریفینگ بھی دی اس موقع پرممبران بورڈ،مدثر مقبول، راشدہ ثقلین،ارشد قریشی، حق نواز قیصرانی، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے محمد ندیم سہیل، صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ظفر اقبال کھوسہ، جنرل سیکرٹری محمد بلال جوئیہ، ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین، آڈٹ آفیسر اکرام اللہ، سعید اقبال، سجاد حسین سرکانی، انور شاہین، احمد علی قریشی و دیگر ملازمین انکے ہمراہ موجود تھے۔ تجدید شدہ چیئر مین آفس اور کمیٹی روم کے افتتاح کے بعد بورڈہذا اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔
پورٹ ۔ لیاقت علی قریشی، نیوز رپورٹر ڈیرہ غازیخان