ڈیرہ غازی خان(صبح پا کستان)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے روٹس اور مجالس کا معائنہ کیا انہوں نے مرکزی جلوس کے روٹس پر صفائی اور سہولیات کا جائزہ لیا مجلس اور جلوس کے منتظمین سے بھی ملاقات کی مسائل اور سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔مشیر وزیر اعلیٰ نے مجالس اور جلوس کے راستوں پر سرکاری محکموں کے کیمپس کا بھی جائزہ لیا۔ریسکیو1122،ہیلتھ،کارپوریشن،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر محکموں کے کیمپس میں انتظامات چیک کئے۔مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات تسلی بخش ہیں۔کسی بھی جگہ نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز متحرک ہیں۔رات گئے بھی مجالس اور جلوسوں کا معائنہ کیا جارہا ہے۔امن کمیٹی کے اراکین بھی احسن کردار ادا کررہے ہیں۔باہمی تنازعات مل بیٹھ کر حل کئے جائیں۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ضلع اور ملک ہم سب کا ہے،قیام امن کیلئے انتظامیہ کا دست و بازو بنا جائے۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور تمام محکمے ملکر کام کررہے ہیں۔کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم ضلعی کنٹرول کے ذریعے ضلع کے حساس مقامات کی خفیہ کیمروں اور آن لائن مانیٹرنگ کی جارہی ہیں۔کنٹرول میں تمام محکموں کے نمائندے چوبیس گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں