ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان ) عبدالسلام صابر قریشی کی پی ایچ ڈی کی ڈگری تکمیل ، نوٹیفکیشن جاری ، دوستوں کی جانب سے مبارک باد کا پیغام ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والے محمد عبدالسلام صابر قریشی نے اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی ہے ان کے مقالے کا عنوان ’’حقوق انسانی کے بارے میں عصری رجحانات ( عہد نبوی ﷺ و خلافت راشدہ کی روشنی میں ) تھا ۔ عبدالسلام صابر قریشی ،سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد یارقریشی کے صاحبزادے اور مرکزی چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن ضیاء السلام زاہد قریشی کے بڑے بھائی ہیں ۔ ان کی ڈگری کا نوٹیفیکشن پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ڈیپارٹمنٹ اسلامک سٹڈیز نے یکم اگست 2018 کو PhD/92/2018نمبر کے تحت جاری کیا ۔ محمد عبدالسلام صابر قریشی اس وقت گورنمنٹ سٹی ہائی سکول ڈیرہ غازی خان میں بطور عربی ٹیچر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل ہونے پر ڈاکٹر خدابخش قریشی ، پیرا میڈیکل سٹاف کے صدر عابد قریشی ، سی بی سی یونین سیمنٹ فیکٹری کے چیئرمین عبدالستار ساجد ، پاکستان طبی کونسل کے رہنما حکیم شاکر قریشی ، جماعت اسلامی کے رہنما عبدالعلام عارف قریشی ، کسان بورڈ کے رہنما حافظ خالد رؤف ، جماعت اسلامی کے نائب امیر صوبہ پنجاب شیخ عثمان فاروق ریسکو 1122کے آفیسر میاں حسین ، APPSAکے ضلعی صدر خورشید احمد تالپور ، بلال میرانی ، چوہدری اسلم ، میاں زاہد عباس ، فیصل گورایہ ، عبدالہادی بزدار ، پروفیسر شاہد اللہ ، طارق علی خان کاکڑ ، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما محمد خان لغاری ، محمد اسلم چانڈیہ فاروق افضل بدر ، حافظ محمد حسین ، محمد افضل انصاری ، محمد یوسف انصاری ، چوہدری شکیل موہل ، سلمان ساجد ایدووکیٹ ، ڈاکٹر عمر فاروق ، سی بی سی ٹریکٹر فیکٹری کے چیئرمین عبدالعزیز قریشی ، زاہد مصطفی کھوسہ ایڈووکیٹ ، ندیم احمد نہر سمیت درجنوں افراد نے محمد یار قریشی اور ڈاکٹر عبدالسلام صابرق قریشی کو پی ایچ ڈی مکمل ہونے اور نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے