ڈیرہ غازی خان(صبح پا کستان):سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب حسن اقبال نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. انہوں نے ڈپٹی کمشنرآفس کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران سے محکمہ کے ترقیاتی منصوبوں او ر عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اس موقع پر کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق اور دیگر افسران موجود تھے .
سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے مختلف شعبوں دارالامان، دارالاطفال، نگہبان سنٹر، پاک مکتب سکول، صنعت زار و دیگر کا تفصیلی معائنہ کیا. موسم برسات کی مہم کے تحت پودے بھی لگائے. انہوں نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں محکمانہ اجلاس کی صدارت کی. سیکرٹری سوشل ویلفیئر حسن اقبال نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ اور تونسہ سمیت صوبہ کے مختلف شہروں میں مسافر اور بے سہارا افرادکیلئے پناہ گاہیں تعمیر کی جارہی ہیں. تونسہ میں زیر تعمیر پناہ گاہ کو 30اکتوبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے. پناہ گاہ میں دو سو مردو خواتین کے قیام کی گنجائش ہو گی. بیڈز، ڈیپ فریزر اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری کا عمل شروع کر دیاگیا ہے. وزیر اعلی پنجاب جلد منصوبے کا افتتاح کریں گے. ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں بھی پناہ گاہ کی تعمیر جلد شروع ہو گی.
سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے دارالامان کے معائنہ کے دوران فراہم سہولیات کا جائزہ لیا. مقیم خواتین اور بچوں میں ہائی جین کٹس تقسیم کیں. صنعت زار کے معائنہ کے دوران خواتین کی طر ف سے تیار لباس، ایمبرائیڈر ی، کشیدہ کاری، دستکاری اور دیگر نمونے دیکھے. جم کے مختلف شعبوں او رمشینری کا بھی جائزہ لیا. انسٹرکٹر سے معلومات حاصل کیں. پاک مکتب سکول کے معائنہ کے دوران بچو ں کی تعداد، اساتذہ کی تعلیمی قابلیت، فیسوں اور سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں. دارالاطفال کے معائنہ کے دوران بچوں کو پیار کیا اور مسائل پوچھے. اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مظہر عباس، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رضوان جمیل، سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی، منیجر صنعت زار چودھری اظہر یوسف، لاء آفیسر ثریا مجید رانا، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع میں لنگر خانہ کے قیام کیلئے اقداما ت کیے جا رہے ہیں. سوشل ویلفیئر کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اقدامات کیے جائیں گے.