ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین نے کہا ہے کہ گرلز گائیڈ کو لیڈر شپ، قومی تہواروں منانے کا جذبہ اور فنی مہارت میں عبور ہونا چاہیے جن میں یہ صلاحیتیں موجود ہوں وہ گرلز گائیڈ اپنے فرائض منصبی احسن طریقوں سے انجام دے سکتی ہیں یہ بات انہوں نے ورلڈ تھنکنگ ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران کہی تفصیلات کے مطابق گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ورلڈ تھنکنگ ڈے منایا گیاجس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، بعد ازاں نعت رسول مقبول پیش کی گئی، ملی نغمہ، فاطمہ جناح، قائد اعظم کے اصولوں اور سنہری باتوں پر روشنی ڈالی گئی اس موقع پر گرلز گائیڈ نے بانسوں پر رسہ باندھ کر اس پر اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے بغیر کسی سہارے چلنے کی مہارت دکھائی گرلز گائیڈ کی طلبہ نے لیڈر شپ کے موضوع پر تقاریر پیش کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کی پختگی ظاہر کی ان سے قبل گرلز گائیڈ ٹرینر فوزیہ یاسمین نے بھی گرلز گائیڈ کو کیمپینگ اور نوڈز بنانے کے طریقے سکھائے انہوں نے بتایا کہ اس سال انہوں نے درجنوں گرلز گائیڈ کی انرولمنٹ کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے حوصلہ افزائی کے بعد گرلز گائیڈ کا مورال بلند ہوا ہے اور گائیڈ کے ساتھ ساتھ بہت سے نئی ادارے بھی گائیڈ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں تقریب میں ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، مسز حنیف پتافی، مسز طاہر ہ، آسیہ، فرحت بخاری، جمیلہ الرحمن، آمنہ نور، مسکان، تحریم، عفیفہ خان، سیورہ کرن، نمرہ نور، جوریہ سعید، عروصہ، عالیہ، حریم، دعا فاطمہ، علیزہ بی بی، مہنور، قراۃ العین، فرزانہ، عمائمہ، مبشرہ سہیل،ملک عرفان، امجد نیاز عاربی، محمد حسین و دیگر نے پنجاب حکومت کے سلوگن گرین اینڈ کلین ڈی جی خان کے حوالے نرسری ایسوسی ایشن کی معاونت سے پودے لگائے اور انکی حفاظت کرنے کے عزم کے ساتھ ساتھ پودوں کے تناور درخت بننے کی دعا بھی کی۔