ڈیرہ غازی خان(صبح پا کستان) گاذر برادری، بھٹی برادری میں دیرینہ تنازعات معززین علاقہ نے ختم کرا دئیے، محمد ندیم گاذر کے ڈیرے پر بلا کر لین دین کے دیرینہ تنازعہ کو حل کروا دیا۔ شکور آباد کالونی ڈیرہ غازی خان میں بھٹی برادری اور گاذر برادری میں لین دین کا تنازعہ تھا حاجی منظور احمد گاذر نے لین دین کے حوالہ سے ایک ایف آئی آر برخلاف محمد عرفان ولد تاج محمد، صابر حسین ولد قادر بخش، شادو ولد غلام شبیر درج کرائی تھی جس کی وجہ سے دونوں برادریوں میں غم و غصہ کی لہر موجود تھی۔ جس پر قاری محمد شفیق وائس چیئرمین، عبدالکریم کنیرا وائس چیئرمین، پہلوان مختیار احمد وڈانی، حافظ محمد عمر فاروق مکی اور معززین علاقہ نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے حاجی منظور احمد گاذر کے ڈیرے پر دونوں برادریوں کا راضی نامہ کروا دیا اور دونوں فریقین کو گلے لگوایا اور اکٹھے کھانا کھلایا اور دیرینہ رنجش ختم کر دی۔ جس میں بھٹی برادری نے یقین دلوایا کہ وہ آئندہ کبوتر بازی اور محلہ میں جواء نہیں کھیلیں گے۔ جس سے علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور صلح کروانے کی بہترین مثال قائم کر دی۔ اس موقع پر ضلیع سیکرٹڑی پاکستان علماء کونسل حافظ محمد عمر فاروق مکی اور میاں احسان کریم رہنما پاکستان تحریک انصاف و امیدوار برائے جنرل کونسلر یو سی14 نے کہا کہ علاقہ کے لوگوں میں امن آتشی کسی نعمت سے کم نہیں ہے دونوں برادریوں کو شیر و شکر ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں سنت رسولﷺ پر چلنے کی توفیق دے۔ اس موقع پر گاذر برادری کی طرف سے حاجی منظور احمد، ملک کریم بخش کونسلر، حاجی محمد نواز جوئیہ، شیخ محمد یعقوب ضلعی صدر عوامی مسلم لیگ، حاجی لطیف سپل ممبر انجمن تاجران، چیئرمین ایم سی سلیم الیاس مسیح، علامہ قاری عبدالغفور سیفی، حاجی وزیر انصاری، قاری عبدالرحیم، بزرگ عالم دین حافظ پیر بخش، حکیم حافظ عبدالمجید نقشبندی، محمد بلال پتافی، مفتی عبداللہ کھوسہ، شمس الاسلام لُنڈ ممبر سوسائٹی روزنامہ خبریں، حاجی عبدالخالق گاذر، حاجی عبدالرزاق گاذر، نادر خان لغاری، رانا سیف اللہ، احمد فراز، ملک عابد حسین، ملک منیر حسین، ناصر خان ملکانی، بھٹی برادری کی طرف سے پہلوان مختیار احمد وڈانی، فہد عارف ملغانی، اللہ بخش بھٹی، ہادی خان نیازی، افضل بھٹی، اعظم بھٹی، محمد اسلم تھہیم، شبیر حسین بھٹی، جاوید اقبال کھوسہ، ڈاکٹر فیاض کھوسہ، سراج ملکانی، ملک امین جڑھ، فدا حسین جڑھ، اللہ ڈتہ بھٹہ، خادم حسین بھٹی، امام بخش بھٹہ، تاج محمد بھٹی، محمد بخش بھٹی، احمد بخش بھٹی و دیگر سینکڑوں افراد موجود تھے۔