ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)دانش سکول بوائز نہم جماعت کے طالب علم سیف اللہ سلیم کی پنجاب کی سطح پر نمائندگی سلو ر میڈل حاصل کر لیا
تفصیلات کے مطابق دانش سکول بوائز ڈیرہ غازی خان کے نہم جماعت کے طالب علم سیف اللہ سلیم نے چوتھی پنجاب کک باکسنگ چیمئین شپ 2020میں صوبہ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے سلو میڈل حاصل کیا یہ تمام دانش سکول بوائز گرلز اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اس ڈیرہ غازی خان کے کھلاڑی نے محدود وسائل کے باوجود پنجاب کے ترائل جو کہ فیصل آباد میں منعقد ہوئے اس میں شرکت کی اور کامیاب ہوکر پنجاب ٹیم میں شامل ہو کر چوتھی نیشنل کک باکسنگ چیمپین لاہور 2020کے نہ صرف حصہ بنے بلکہ سول میڈل حاسل کرکے فاتح بھی قرار پایا نیشنل کھلاڑی سیف اللہ سلیم کی کوچنگ انٹرنیشنل کھلاڑی اور دانش سکول ڈیرہ غازی خان کے سپورٹس کوچ نذیر احمد فریدی نے کی اعلیٰ کوچنگ کے پیش نظر سیف اللہ سلیم نیشنل چیمپئن شپ کا فاتح قرر پائے یہ بات فیض رسول نظامی نے چوتھی نیشنل کک باکسنگ چیمپین شپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہی انہوں نے مزید بتایا کہ چیمپئین میں تمام صوبوں کے ساتھ محکموں میں پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل واپڈا اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری ندیم قیصر تھے۔ پاکستان واپڈا نے پہلی، کے پی کے نے دوسری اور صوبہ پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن رانا زاہد نے ٹیکنیکل آفیشلز جن میں ساجد خان فیصل آباد، نذید احمد فریدی ڈیرہ غازی خان،عبداللہ حسن ملتان، آغا محمد کوئٹہ، عنایت اللہ پشاور، محمد زاہد گلگت بلستستان،ربنواز اسلام آباد، ظہیر جعفری آزاد کشمیر اور کراچی سے سلیم خان شامل تھے جنہوں نے ٹیکنیکل آفیشلز کے سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔