ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان ) پیف سکولز کے مسائل کے حل کیلئے پی پی پی کی ایم پی اے محترمہ شازیہ عابد کی جانب سے ایپسا کی درخواست پر اسمبلی میں تحریک التوا ء جمع کرانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ضیاء السلام قریشی مرکزی چیئرمین ایپسا نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے پیف کی داخلہ پالیسی کے حوالے پیدا ہونے والے مسائل کے حوالے انہیں انفارم کیا تھا اور ان سے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی ، جس پر ایم پی اے پنجاب اسمبلی شازیہ عابد نے پیف کے مسائل کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی ہے محترمہ شازیہ کے اس کردار پر ان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ضیاء السلام زاہدقریشی کی قیادت میں خورشید خان تالپور ضلعی صدر ، ایاز خان پتافی ، رانا محمد نعیم ، حشمت رسول ایڈووکیٹ ، جناب فاروق احمدانی، ابوبکر اور ڈاکٹر ظہور ودیگر احباب ہمراہ ملاقات کی۔اور ان کا۔شکریہ ادا کیا۔ دوران ملاقات ایم پی اے شازیہ عابد کا کہنا تھا کہ حکومت کا رویہ انتہائی نامناسب ہے پرائیوٹ سکولز تعلیم کے فروغ میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔پیف سکولز غریب لوگوں کے بچوں کیلئے تعلیم آسان بنا رہے ہیں حکومت کو انکی سر پرستی کرنی چاہیئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب کے حقوق کی بات کی ہے اور اس معاملے پر بھی پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ ہے۔