ڈیرہ غازی خان(صبح پا کستان).میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، ڈی جی خان کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس
گزشتہ روز منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کی اجلاس میں خازن ڈاکٹرمحمد ضیا ء اللہ، رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹراللہ بخش گلشن کنٹرولر امتحانات غازی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد مدثر مقبول،ڈائریکٹر جنرل فنانس، ہائیر ایجوکیشن کمیشن ضیغم علی،فنانس ڈیپارٹمنٹ سے د لنواز، محمد عمران بھٹی اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ پرنسپل گورنمنٹ ولائیت حسین کالج ملتان ڈاکٹر فرید اشرف نے شرکت کی. اجلاس میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے سال 2020-2021کے لیے 367.978ملین روپے کے بجٹ کی سفارشات پیش کیں۔ بجٹ میں ضرورت مند اور مستحق طلباء کی مالی معاونت کے لیے انڈومنٹ فنڈ کا قیام، ڈیلی ویجز کے ملازمین کی تنخواہ کا شیڈول، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی فیس واپسی کی پالیسی کا اطلاق، ایک خطیر رقم سے جدید کمپیوٹر لیبارٹری کا قیام، یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے نئی بسیں اور کتب کی خریداری کے لیئے فنڈز کا اجراء شامل ہیں۔ اس بجٹ کو حتمی منظوری کے لیے آئندہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔