ڈیرہ غازی خان(صبح پا کستان): محکمہ زراعت ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام سبزیوں، باغات، دالوں اور دیگر فصلوں کی کاشت کیلئے کیپسٹی بلڈنگ ٹریننگ ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا.
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جدید طریقہ کاشت کو استعمال میں لاتے ہو ئے پھلوں، سبزیوں، دالوں اور دیگر زرعی اجناس کو فروغ دیاجاسکتاہے. انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کرتے ہوئے کم وقت میں زیادہ منافع حاصل کیاجاسکتا ہے. اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک کلیم کوریہ اور مختلف شعبوں سے مردو خواتین موجو دتھے.
دریں اثنا کاٹن انسپکٹر سمیعہ عثمان نے مانہ احمدانی تحصیل کوٹ چھٹہ میں خواتین کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کپاس کی چنائی کیلئے خواتین کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیئے. کپاس کا آلائشو ں سے پاک ہونا ضروری کاشتکاروں کو بہتر منافع حاصل کرنے کیلئے ٹینڈے مکمل کھلنے پر کپاس کی چنائی کی جائے.