ڈیرہ غازی خان (صبح پاکستان) ڈیرہ غازی خان میں 23-25جنوری کے درمیان مثبت سوچ اور رویوں کا احساس جاگنے والاہے یہ بات ایم پی اے چیئر پرسن ہمت آرگنائزیشن محرک، مثبت پاکستانی تحریک ڈاکٹر شاہینہ کریم کھوسہ نے میڈیا کو بتائی
انہوں نے بتایا کہ عظیم مائنڈ اور موٹیویشنل اسپیکر ریٹائرڈ کرنل فرخ سعید، محمد نواز پروگرام پیش کرنے آرہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ لوگ ہزاروں اور لاکھوں روپے خرچ کرکے بڑے شہروں میں ان پروگرامز میں شمولیت کے لیے جاتے ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان میں پروگرام ہمت آرگنائزیشن اور مختلف اداروں کے تعاون سے مثبت پاکستانی تحریک کے بینرتلے بالکل مفت کیے جا رہے ہیں یعنی کنواں خود پیاسے کے پاس چل کر آرہا ہے پروگرام کی مزید تفصیلات جانے کے لیے جیو کیئر یا پر درج ذیل نمبر0335-0878687، 0332-2812131پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔