ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) ضلعی انتظامیہ و میونسپل کارپوریشن ناجائز تجاوزات اور سیوریج سسٹم بحال کرانے میں ناکام شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوگیا آمدو رفت میں پریشانی کا سامناتعمیراتی میٹریل تفصیلات کے مطابق شہریوں محمد کلیم، محمد یٰسین، افتخار، نزاکت علی، سید محمد ذرشان، محمد عرفان، عبدالغفار، محمد خالد لاشاری، محمد علی، ملک الطاف نے پر امن احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت نے عوام پر بے شمار ٹیکس عائد کر دئیے ہیں اور عوام کو سہولیات بھی فراہم کر نے کے لیے پالیسیاں بھی مرتب کر رہی ہے مگر ثومی قسمت ڈیرہ غازی خان جو کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اپنا شہر ہے جہاں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن عوام کو بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کر رہی جس میں خصوصاً سیوریج سسٹم کا مسئلہ شہر کے بلاکوں خصوصا فرید آباد کالونی، اکرم آباد کالونی، محلہ رسول پورہ،کے علاوہ بلاک وائی گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول والی گلی میں ناجائز تجاوزات کی شکل میں تعمیراتی میٹریل پڑا کئی مہینوں سے پڑا ہے جس کے لیے انتظامیہ کوئی انتظامات نہیں کر رہی تعمیراتی میٹریل گھروں کے سامنے پڑا رہنے سے جہاں مکینوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو رہا ہے وہیں جھگڑوں کا اندیشہ ہے شہریوں کا کہنا ہے شہر بھر میں جہاں ناجائز تجاوزات ہیں بلا تفریق واگذار کرائی جائے اور جہاں پر بے جا تعمیراتی میٹریل عرصہ دراز سے پڑا انہیں انتظامیہ اٹھوائے اسی طرح انہوں نے کہا کہ گلیوں میں سیوریج کا گندہ پانی کھڑا رہنے سے آمد و رفت میں پریشانی کا سامنا ہے بچے سکول جاتے ہوئے متعدد بار گندے پانی گر رہے ہیں جس کے نہ بچوں کو بلکہ گھریلو خواتین کو بھی کافی پریشانی در پیش ہیں شہریوں نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور میونسپل کارپوریشن آفیسران سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔