ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان)ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ آپؐ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل پیرا ہوکر ہم نہ صرف مثالی معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں بلکہ اپنی دنیا اور آخرت بھی سنوار سکتے ہیں یہ بات انہوں نے گذشتہ روز گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں طالبات اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاآپؐ دونوں جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے اور آپؐ کی زندگی ہمارے لیے ایک مکمل نمونہ ہیں جس پر چل کر ہم اپنی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں آپ ؐ کی ذات گرامی نے انسانیت سے محبت کا درس دیا اورلوگوں کے کام آنا آپؐ کی سنت ہے . آپؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں فلاح پا سکتے ہیں اور آپ ﷺ کی ولادت کاجشن منانا دراصل آپ ﷺ کی سیرت پر عمل کرنے کا عہد کرنا ہے . آپ ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ اپنے اندر ایسے اوصاف پیدا کیے جائیں جو حضور ؐ پسند تھے اور ایسے کاموں سے گریز کیا جائے جنہیں آپ ﷺ ناپسند فرماتے تھے اس موقع پر گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین اور فوزیہ یاسمین کے علاوہ دیگر اساتذہ بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی بعثت سے پہلے ہر طرف جہالت و گمراہی تھی ، انسانیت ظلم و ستم کی چکی میں پس رہی تھی، اللہ رب العزت نے انسانیت پر کرم کرتے ہوئے بھلائی و ہدایت کے لیے حضور پاک ﷺ کومبعوث فرمایا اس موقع پر سیرت النبیؐ کے حوالے سے کوئیز پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں صحیح جوابات دینے پر گائیڈز میں انعامات بھی کیے گئے بعد ازاں گرلز گائیڈ نے گائیڈ کیمپینگ اور گرلز گائیڈ آفس کی بہتری کے حوالے سے اپنے مطالبات پیش کیے جس پر ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے پورے کرانے کی یقین دہانی کرائی اور سب سے پہلے چائلڈ لیبر پر کام کرنے کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا ۔