ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان ) سردار بابر خان موسیٰ خیل انتہائی ایماندار اور باصلاحیت شخصیت کے مالک ہیں انکا پہلی بار انتخابات میں حصہ لیکر کامیاب ہونا عوامی محبت کی دلیل ہے انکا ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونا بلوچستان کی عوام کے لیے نیک شگون ہیں انشاء اللہ وہ صوبہ کی ترقی کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے یہ بات معروف ٹرانسپورٹر الحاج حاجی محمد جہانگیر خان نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ سردار بابر خان موسیٰ خیل انکے بھتیجے ہیں اور انہوں نے پہلی بار جنرل الیکشن میں ایم پی اے کی نشست سے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر حصہ لیا اور قائد تحریک انصاف عمران خان نے انہیں ڈپٹی اسپیکر کے لیے نامزد کیا جو کہ قابل تعریف بات ہے انہوں نے کہا کہ سردار بابر خان موسیٰ خیل صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اس موقع پر سلیم پتافی ، محمد طارق ، محمد اسلم ، نزاکت ، عامر حسین ، محمد علی ، صدام علی ، اکبر علی ، محمد قاسم ، و دیگر نے سردار بابر خان موسیٰ خیل کو ڈپٹی اسپیکر بلوچستان منتخب ہونے پر انہیں اور انکے چچا معروف ٹرانسپورٹر الحاج حاجی محمد جہانگیر کو مبارکباد پیش کی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔