ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)کسی بھی معاشرہ کی ترقی کے لیے کردار سازی بنیادی عنصر ہے ڈیرہ غازی خان ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کی کردار سازی کے حوالے سے کی گئی کوششوں اظہار اطمینان
تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے چیئر مین امیر اللہ مروت سے ملاقات میں فارمل اور ایمفارمل ایجوکیشن کے حوالے سے نہ صرف بات چیت ہوئی بلکہ قوموں کے عروج اور زوال میں کردار سازی کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی ملاقات کے دوران امیر اللہ مروحت نے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود پی ٹی آئی حکومت قوم کی جسمانی اور ظاہری حالت بہتر بنانے اور ہنر مند بنانے کے لیے بھر پور طور پر کوشاں ہے معاشرے کے پڑھے لکھے باشعور افراد اور صاحب حیثیت لوگوں کو انکی کوششوں میں شامل ہونا چاہیے امیر اللہ مروت نے کردار سازی کے حوالے سے ڈاکٹر شاہینہ کی اب تک کی گئی کوششوں کو سراہا، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ، چیئر مین نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ امیر اللہ مروت نے اس بات سے مکمل طور پر اتفاق کیا کہ کردار سازی کے لیے سنٹرلائز اور وسیع بنیاد پروگرام کی ضرورت ہے اور اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ فیڈرل گورنمنٹ اور پنجاب گورنمنٹ کے ساتھ ملکر پنجاب میں دو اضلاع ڈیرہ غازی خان اور میانوالی کو کردار سازی کے حوالے سے ماڈل اضلاع بنایا جائے گا اس موقع پر مسز دردانہ، مس آسیہ، راشد نسیم، ڈی او ایجوکیشن وسیم،اسلم بزدار، وقار چانڈیہ و دیگر بھی موجود تھے۔