ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان )ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ڈیرہ کا سیکرٹری راؤ شاہد محمود کی بدزبانی کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری چیئر مین بورڈ نے مذاکرات کے لیے ایمپلائز ویلفیئر یونین کے صدر ظفر اقبال کھوسہ اور سیکرٹری کواپنے آفس بلوالیا مذکرات کا فیصلہ آج بتائیں گے صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ظفر اقبال کھوسہ تفصیلات کے مطابق ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ظفر اقبال کھوسہ نے بتایا کہ بورڈ ملازمین نے سیکرٹری کے ناروا رویہ اور بد زبانی کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا جس پر چیئر مین بورڈ پروفیسر مظفر حسین گشکوری نے سیکرٹری راؤ شاہد محمود اور یونین صدر ظفر اقبال کھوسہ اور جنرل سیکرٹری محمد بلال جوئیہ کو مذکرات کے لیے بلوالیا دونوں کا موقف سنا جس پر ملازمین نے اپنا موقف پیش کیا اور اسکے بعد سیکرٹری نے اپنا موقف پیش کیا آج مذاکرات کا فیصلہ سنایا جائے گا اس موقع پر صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ڈیرہ ظفر اقبال کھوسہ نے مزید بتایا کہ ایمپلائز کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکی عزت نفس مجروح کرنے کا اختیار کسی کو نہیں دیں گے سیکرٹری بورڈ ہذا راؤ شاہد محمود نے ملازمین کے ساتھ بد اخلاقی بد زبانی معمول بنا لیا ہے ملازمین کا پیمانہ صبر لبریز ہوچکا ہے انکی ملازمین سے بد زبانی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے جبکہ سینئر نائب صدر انور شاہین ، جنرل سیکرٹری محمد بلال جوئیہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ملازمین کی عزت نفس اور حقوق کا تحفظ ہمارامشن ہے اور انشاء اللہ اس مقصد کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ہڑتال کے دوران ملازمین نے سیکرٹری بورڈ ہذا راؤ شاہد کی بد زبانی کے خلاف نعرہ بازی بھی کی اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد بلال جوئیہ ، سینئر نائب صدر حاجی محمد انور شاہین ، نائب صدر حاجی محمد ریاض ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید اعجاز مہدی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عابد ، فنانس سیکرٹری عبدالرحمن آصف، پریس سیکرٹری محمد عثمان غنی ، آڈیٹر محمد نعیم اختر ، آفس سیکرٹری حاجی مظہر احمد خان شیروانی ، چیئر مین مجلس عاملہ خدا بخش لغاری ، چیئر مین ایکشن کمیٹی عطاللہ کھوسہ ، چیئر مین مشاورتی کونسل محمد ارشد شیروانی کے علاوہ بورڈ ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔