ڈیرہ غازیخان {صبح پا کستان} گندم بحران پر سابق سیکرٹری خوراک نسیم صادق بھی عہدے سے الگ ہو گئے ۔
اس وقت سابق سیکرٹری خوراک نسیم صادق کمشنر ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) ڈویژن کے طور پر کام کر رہے تھے۔ نسیم صادق نے رضاکارانہ عہدے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے جبکہ سابق ڈائریکٹر خوراک ظفر اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں سمیع اللہ چودھری اور دیگر کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔