ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ کمیونٹی میں آگاہی مہم کے مثبت نتاءج مرتب ہور ہے ہیں مختلف ایمرجنسیوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے انہوں نے کہا کہ زیادہ تر حادثات لوگوں کی غفلت ، لاپرواہی کے باعث رونما ہوتے ہیں .حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کواپناتے ہوئے مختلف ایمرجنسیوں میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہیں
انہوں نے کہا کہ کمیونٹی سیفٹی ٹی میں ریسکیو سکاءو ٹس کے ساتھ مل کرلوگوں میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دے رہی ہیں ;252;ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مراسلہ کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران 7625مریضوں کوریسکیوکیاگیا ۔ جن میں 4395افرادکوموقع پرابتدائی طبی امدادکی فراہمی 3152افرادکو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا 6;46;97منٹ ریسپانس ٹائم اور164 ایمرجنسیز روزانہ کی اوسط رہی;252; مراسلہ کے مطابق ماہ ستمبر کے دوران کل647ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 738افراد زخمی ہوئے زخمی افراد میں مردوں کی تعداد620اور عورتوں کی تعداد 118 تھی ۔ میڈیکل کے 3381،آگ لگنے کے 28،جرائم کے 125واقعات رونما ہوئے جس میں گولی لگنے کے8،زہر ونشیلی ادویات کے7، لڑائی جھگڑے کے45اور خودکشی کے65، ڈوبنے کے 6، عمارات منہدم ہونے کے7اور مختلف نوعت کے 734واقعات شامل ہیں