ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اسداللہ فیض نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران کے ہمراہ پل ڈاٹ ، ڈی جی کینال ، کچھی کینال اور رودکوہی وڈور سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا. اس موقع پر کمانڈنٹ بی ایم پی سید موسی رضا ، نیسپاک کی ٹیم اوردیگر موجود تھے کمشنر اسداللہ فیض نے نیسپاک کی ٹیم کو پل ڈاٹ کی ڈیزائننگ ، ٹریفک کی روانی اور چوک کی خوبصورتی کیلئے پراجیکٹ تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے پل ڈاٹ کے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے تجاوزات کے خاتمہ اور ٹریفک کی بہتر روانی کیلئے سائن بورڈز اور ڈیوائیڈر کی تنصیب سمیت دیگر احکامات جاری کیے کمشنر نے اٹامک انرجی کے نزدیک کچھی کینال کے ساءفن کا بھی معائنہ کیا . انہو ں نے حفاظتی بند کی مضبوطی اور تعمیر مرمت کی ہدایات جاری کیں کمشنرنے وڈور رودکوہی کے سیلابی پانی کو تقسیم کرنے کیلئے تعمیر کیے گئے سٹرکچرز کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر متعلقہ افسران نے پانی کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ دی