ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) ۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے افسران کے ہمراہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کےلئے مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا انہوں نے شہر میں سبزی منڈی اور ملحقہ جگہ کا معائنہ کیا ریکارڈ اور موقع پر موجود جگہ کی صورتحال کا جائزہ لیاکارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کےلئے سو کنال سے زائداراضی کی ضرورت ہوگی جس کے لئے مناسب سرکاری جگہ کا انتخاب کیا جائیگا ۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام سے لوگوں کو ملتان اور دیگر شہروں میں نہیں جانا پڑے گا ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اس پروجیکٹ کی جلد تکمیل کےلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو رانا شوکت علی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں غلام رسول،پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی،ایم ایس ڈاکٹر شاہد سلیم،ایکسئین پبلک ہیلتھ جواد کلیم،سی او کارپوریش چوہدری محمد ارشد اور دیگر افسران ہمراہ تھے