ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے سانپ کے کاٹنے سے منظر عباس کی موت اور واقعے کا نوٹس لے لیا ہے
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان جلیس کو فوری طو رپر ہسپتال کا دورہ کر کے واقعہ کی تفصیلات معلوم کرنے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے دورہ کر کے ایم ایس اور دیگر ڈاکٹرز سے معلومات حاصل کیں انکوائری رپورٹ کے بعدذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا علاوہ ازیں ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے مریض منظر عباس کی موت کے واقعہ پر ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 27 اگست کو دس بجکر 57منٹ پر موضع نواں جنوبی بستی تالپور کے منظر عباس کو ہسپتال لایاگیا جہاں مریض کو ضروری علاج معالجہ او رٹیسٹ کیے گئے رپورٹ کے مطابق کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر فیضان مصطفی اور دیگر سٹاف کی طرف سے مریض کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی گئیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور 28اگست کو صبح 5بجکر 45منٹ پر فوت ہو گئے انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں سانپ کاٹنے کی ویکسین میڈیکل ایمرجنسی میں موجود ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈاکٹر گل حسن شاہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے کمیٹی میں سینئر رجسٹرار سرجری ڈاکٹر محمد عاصم بھٹی اورکنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر ساجد حسین کوشامل کیاگیا ہے
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو چوبیس گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرے گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واقعہ میں غفلت اور کوتاہی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی