ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان ) مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان شہر سمیت ڈویژن کے چار وں اضلاع میں فراہمی ونکاسی آب کے 193منصوبوں کیلئے بجٹ 2019-20 میں ابتدائی رقم مختص کر دی گئی ہے جن میں 19 نئے منصوبے شامل ہیں ;252; انہو ں نے بتایا کہ مجموعی طو رپر بجٹ میں 1765منصوبوں کیلئے 22ارب 40کروڑ ر وپے رکھے گئے ہیں جن میں 1663جاری او ر 102نئے منصوبے شامل ہیں ;252; مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان شہر کے وسط میں گزرنے والی مانکہ کینال کو خوبصورت کرنے سے قبل نہر میں سیوریج کا پانی بند کیا جائے گا جس کیلئے مانکہ کینال کے کنارے پر الگ سیوریج لائن کی تنصیب کی جائے گی جس پر 28کروڑ 40لاکھ 95ہزار روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے اور بجٹ میں ابتدائی طو رپر پانچ کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ;252; اسی طرح ڈیرہ غازیخان میں بارتھی ، صفا کوہ ، بستی کاٹھ لکری ، فاضلہ کچھ ، گل خانی قلات ، پھلانگ بند ، بستی جڑو ، زندہ پیر، چوٹی اوردیگر علاقوں میں دیہی واٹر سپلائی او رفلٹریشن پلانٹ نصب کیے جائیں گے ;252; مشیر صحت نے کہاکہ تونسہ شریف میں سٹریٹ لاءٹس ، ٹف ٹائلز ، سیوریج او رواٹر سپلائی کا منصوبہ بھی بجٹ میں شامل کیاگیا ہے جس پر چھ ارب 48کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہو گی او ربجٹ میں پانچ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ;252; انہوں نے بتایاکہ فاضل پو ر، چوک سرور شہید ، دین پور اوردیگر علاقوں میں جامع سیوریج سکیم بنائی جائے گی جس کیلئے بجٹ میں ابتدائی رقم مختص کی گئی ہے ;252; مشیر صحت نے کہاکہ چوٹی زیریں ، نتکانی ، چورہٹہ ، گدائی ، جھکڑ امام شاہ اوردیگر علاقوں میں واٹر سپلائی سکیموں کیلئے بجٹ میں رقم مختص کر دی گئی ہے ;252; انہوں نے بتایاکہ فراہمی و نکاسی آب ، ٹف ٹائلز ، سولنگ اور ڈرینج کے منصوبوں میں معیاری مٹیریل کے استعمال کویقینی بنایا جائے گا