ڈیرہ غازیخان (صبح پاکستان) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈیرہ غازیخان میں 19عطائیوں کے کاروبارسربمہر کر دیے ۔ کمیشن کی ٹیم نے ڈیرہ غازیخان شہر اور نواحی علاقوں میں واقع 68علاج گاہوں پر چھاپے مارکران غیر قانونی طو رپر چلائی جانے والی عام علاج گاہوں ،دندان ساز وں ،لیبارٹریوں اور دواخانوں کو سیل کر دیاجہاں پر عطائی کام کر رہے تھے;252; بند کیے گئے کاروباری مراکز میں زندگی ہومیو پیتھک کلینک،محبوب ڈینٹل لیب اینڈکلینک،ولی کلینک ،رشیدکلینک،ثنا اللہ کلینک،ندیم کلینک،اسلم کلینک،المنتظر لیب اینڈ کولیکشن سنٹر،درمحمد کلینک،فہد کلینیکل لیبارٹری،عاشق کلینک،قیصر عباس کلینک،رحمان ڈینٹل کلینک،کندن کلینک، سعید اختر ہومیوپیتھک کلینک اورالثاقب کلینک شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ کمیشن نے ضلع میں اب تک 537علاج گاہوں پر چھاپے مار کر191عطائیوں کے کاروبار بند کیے ہیں جبکہ اعدادوشمار کے مطابق 128عطائیوں کی دکانوں پر کاروبار تبدیل کر دیے گئے ہیں ۔