ڈیرہ غازیخان ( ).غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز کر دیاگیاہے فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام "پائیدار ومضبوط زراعت، بدلتی آب و ہوا کے تناظر میں خوراک کا تحفظ "کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں ملک بھر سے منتخب زرعی سائنسدانوں نے شرکت کی۔کانفرنس کے افتتاحی پروگرام میں رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) نے بطور میزبان ملک کی دیگر یونیورسٹیز سے آئے ہوئے زرعی سائنسدانوں کو خوش آمدید کہا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری کانفرنس ڈاکٹر محمد اسحق آصف رحمانی نے ادا کیئے۔ڈاکٹر جاوید اقبال نے شرکاء کانفرنس کو اس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا کانفرنس کے انعقاد میں ڈاکٹر ثاقب بشیر، ڈاکٹر محمد ابراہیم، ڈاکٹر انصر علی، ڈاکٹر محمد علی تاڑ، ڈاکٹر مہ پارہ، شعیب رضا و دیگر اساتذہ کرام نے کردار ادا کیا۔ پہلے دن تین سیشن منعقد ہوئے جن میں مردان، پشاور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، جھنگ، لاہور کے علاوہ ملک کی دیگر یونیورسٹیز سے زرعی سائنسدانوں نے مقالہ جات پیش کیے۔ کانفرنس کے دوسرے روز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں سیشن کا انعقاد ہوا جس میں بی زیڈ یونیورسٹی، ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان کے زرعی سائنسدانوں کے علاوہ بیرون ملک سے مصر کے زرعی سائنسدان ڈاکٹر حامد محمد الشورہ نے شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہاکہ بہت جلد غازی یونیورسٹی اپنے تعلیمی اور تحقیقی معیارکے معاملے میں ملک کی دیگر ترقی یافتہ یونیورسٹیز کے ہم پلہ ہوجائے گی۔اس موقع پر شرکاء کو سر ٹیفکیٹس بھی دیئے گئے .