ڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان )چیف افیسرمیونسپل کارپوریشن کاغیرقانونی پانی کنکشن منقطع کرنے کی ہدایت شہری غیرقانونی کنکشن 30جون سے قبل ریگولرکرائے تفصیل کے مطابق چیف افیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری محمدارشد نے میونسپل افیسر فنانس میاں محمدعثمان کے ہمراہ واٹرریٹ برانچ عملہ سے میٹنگ کرتے ہوئے انہیں ڈیرہ غازیخان میں کمرشل گھریلو دفاتر میں لگے غیرقانونی کنکشن جنہوں نے نوٹس کےباوجود درج نہیں کرائے منقطع کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا صارفین اپنے غیر قانونی پانی کے کنکشن کوریگولر اور کمرشل وگھریلو کنکشن صارفین جنہوں اپنے سالانہ وبقایاجات بل ادا نہیں کیئےوہ 30 جون سے قبل ریگولراور بل ادا کریں نہ کرانےکی صورت میں کنکشن منقطع کرنےکے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی کی جائے گی چوہدری محمدارشد چیف افیسرمیونسپل کارپوریشن نے ڈیرہ غازیخان کے باشعور میونسپل کارپوریشن عملہ سے تعاون کریں اپنے سالانہ بل انہیں فوری ادا کریں جس کےلئے میونسپل کارپوریشن ٹی میں مختلف بلاکز میں روانہ کردی گئی ہیں میٹنگ میں انچارج واٹرریٹ برانچ ملک محمداظہرحسین اور انسپکٹر خالدمحمود سمیت دیگر واٹریٹ عملہ موجودتھا ۔