ڈیرہ غای خان ( صبح پا کستان ) سیکرٹری پنجاب بوائز سکاؤٹ محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے باشعور اور ترقی کا اندازہ اس ملک کے ٹریفک نظام سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں ٹریفک اصولوں کی پاسداری کرنا پڑے گی یہ بات انہوں نے گذشتہ روز ریجنل بوائز سکاؤٹ آفس میں ٹریفک پولیس کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بوائز سکاؤٹ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ ملکر ٹریفک آگہی مہم میں بھر پور حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ بوائز سکاؤٹ کا مقصد ملک و قوم کی خدمت کرنا ہے اور انشاء اللہ وہ اپنے اس مشن کو جاری رکھیں گے ان سے قبل ڈی ایس پی ٹریفک ریاض انور قیصرانی نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں اضافے کی وجہ یقیناًٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے ہمیں چاہیے کہ ہم ٹریفک اصولوں کی پاسداری کریں انہوں نے کہا کہ دیر سے پہنچنا نہ پہنچنے سے بہتر ہے اس لیے مناسب رفتار کے ساتھ ڈرائیونگ کریں ٹریفک ایجوکیشن ٹیم جس میں خالد کھنڈوا ، غلام قادر و دیگر شامل ہیں عوام الناس میں شعور بیدار کرنے کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پبلک مقامات پر آگہی لیکچر دیتے ہیں تاکہ عوام الناس میں شعور بیدار ہو سکے نوجوان طلبہ ایجوکیشن مہم میں اپن کردار ادا کر سکتے ہیں اس لیے ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین بارے آگہی حاصل ہو اس موقع پر ریجنل بوائز سکاؤٹ آرگنائزر ظفر یاب قریشی ، ریجنل بوائز سکاؤٹ ٹرینر ملک عرفان ، امجد نیاز عاربی و دیگر نے بھی طلبہ کو ٹریفک قوانین بارے لیکچر دیا بعد ازاں تمام شرکا نے طلبہ کے ہمراہ سکاؤٹ آفس سے ٹریفک چوک تک آگہی واک کی اور ٹریفک قوانین بارے چسپاں پمفلٹ بھی تقسیم کیے ۔