ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تونسہ ہسپتال کو راولپنڈی کارڈیالوجی ہسپتال کا سیٹلاءٹ یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہےراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریٹائرڈ جنرل ڈاکٹر اظہر کیانی نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ میں کارڈیالوجی کے لئے مختص وارڈ کا معائنہ کیا اس موقع پر کمشنر ڈیرہ غازیخان اسداللہ فیض ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈیرہ غازیخان شاہد مگسی اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید دیرتھ اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔ ایم ایس تونسہ ہسپتال ڈاکٹر احسن نتکانی نے ا بریفنگ دی ۔ ریٹائرڈ جنرل اظہر کیانی نے کہا کہ سی ایم پنجاب کی ہدایت ہر تونسہ ہسپتال کو ویڈیو سیٹلاءٹ لنک کے زریعے راولپنڈی کارڈیالوجی ہسپتال سے منسلک کیا جائیگا ۔ جس میں ایمرجنسی مریضوں کا فوری علاج ممکن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تونسہ ہسپتال میں مریضوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اور سہولیات ڈاکٹر عملہ ناکافی ہے ۔ اس سلسلے یہاں پر ادویات ۔ ضروری مشینین فوری فراہم کر دی جائیں گی ۔ عملہ کی ضروری تربیت بھی کی جائے گی ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی بہت بڑی کاوش ہے سولہ بیڈ پر یونٹ قائم کیا جا رہا ۔ ادویات کی سہولت فراہم کی جائیگی ۔ ۔ اس موقع پر فی ایس پی تونسہ سعادت علی چوہان ۔ چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالرحمن چانڈیہ ۔ ڈاکٹر طیب فاروق چانڈیہ ۔ ڈاکٹر سہیل شیدانی ۔ ڈاکٹر عامر قیصرانی ۔ ایڈمن عبدالصمد ۔ ایڈمن قاضی خرم ۔ محمد شعیب بھی موجود تھے