ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان):وزیر اعلی پنجاب عثمان احمد بزدار کی ہدایت پر وزیر اعلی معائنہ ٹیم ڈیرہ غازی خان پہنچ گئی;252; چیئرمین وزیر اعلی معائنہ ٹیم ڈاکٹر پرویز احمد خان ،ممبر جنرل فضل عباس رانا ، ممبر انجینئرنگ تنویر رضا سہو اور اکبر علی پر مشتمل ٹیم نے کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کی
اجلاس میں کمشنر اسداللہ فیض او ر اعلی حکام بھی شریک ہوئے .چیئرمین سی ایم آئی ٹی نے وزیر اعلی پنجاب کے 102 انیشیٹو اور ڈائریکٹو کی پیشرفت کا جائزہ لیا انہو ں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گاترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی.انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی کی ہدایت پر عوام کا پیسہ ضائع نہیں ہونے دیا جائیگا اورہر منصوبہ کے ٹینڈر سے لیکر تکمیل تک مانیٹرنگ کی جائے گی;252; انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان احمد بزدار پسماندہ علاقوں کی ترقی چاہتے ہیں جس کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور مدت تکمیل پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔
چیئرمین نے کہاکہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جائیگا اورسی ایم آئی ٹی کے دوروں کا مقصد ملکر مسائل کا حل تلاش کرنا ہے ۔ سی ایم آئی ٹی محکموں کے کام میں مزید بہتری کےلئے تجاویز بھی دے گی ۔ صوبہ میں جاری وفاقی،صوبائی،لوکل گورنمنٹ سمیت تمام محکموں کے کام کو مانیٹر کیا جائیگا ۔ محکموں میں سزا اور جزا کا سلسلہ شروع کیا جائیگا ۔ وزیر اعلی کی خواہش کے مطابق محکموں کے ساتھ ملکر اس خطہ کو خوبصورت بنانا ہے ۔ ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ کےلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرارہے ہیں .چیئرمین وزیر اعلی معائنہ ٹیم ڈاکٹر پرویز احمدخان نے کہاکہ ٹرائیبل ایریا میں زیادہ پودے لگائے جائیں پھل اور سبزیوں کی بہتر کاشت کیلئے زمین کا تجزیہ کیا جائے اور ٹریٹمنٹ کر کے زمین کو زرخیز بنایاجاسکتا ہے ;252; فورٹ منرو اور کوہ سلیمان کے سیاحتی مقامات کی آگاہی اور تشہیر کی جائے انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبو ں میں بدعنوانی اور نقاءص پر تعمیراتی کمپنی او رکنسلٹنٹ سے فنڈز کی ریکوری کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کمپنی کو بلیک لسٹ کیا جاسکتاہے.انہوں نے کہا کہ کمپنی کے ساتھ میزبان محکمے بھی منصوبوں کی نگرانی کریں ۔ کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اسداللہ فیض نے کہاکہ ڈیرہ غازی،تونسہ اور ٹرائبل ایریا میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں ۔ ضلع کے 102 منصوبوں میں سے 16 مکمل کرلئے گئے ۔ چار منصوبے جزوی طورپر مکمل اور 82 پرکام جاری ہے ۔ کمشنر اسداللہ فیض نے کہاکہ ٹرائیبل ایریا میں رودکوہیوں کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے چھوٹے بڑے 13تالاب بنانے پرکام کیا جارہا ہے .وزیر اعلی کے انیشیٹوز کیلئے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد کیاجاتا ہے اور امید ہے کہ سی ایم آئی ٹی کی معاونت سے مسائل بروقت حل ہوں گے . سب محکموں کا ایک ہی مقصد ہے کہ کارکردگی او رکام میں بہتری لائی جائے;252; اجلاس میں وزیر اعلی ٹیم کے اراکین فضل عباس رانا،تنویر رضا سہو اور اکبر علی نے مانیٹرنگ کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی دی