ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان )وزیر اعظم کے احساس پروگرام کے تحت ڈیرہ غازیخان میں دارالاحساس کا افتتاح کر دیا گیا ۔ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی،وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر،چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمد علی دریشک اور کمشنر مدثر ریاض ملک نے افتتاح کیا ۔
اخوند ہمایوں رضا،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ملک محمد اقبال ثاقب،ڈسٹرکٹ آفیسر پاکستان بیت المال نوید عباس،پی آر او ڈاکٹر ثاقب غوری اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پریتیم بچوں کی کفالت کے لیے بنائے گئے دارالاحساس کا معائنہ کرتے ہوئے ادارہ میں فراہم سہولیات کا جائزہ لیا گیا
دارالاحساس میں 100 کے قریب یتیم بچے رہائش پذیر ہیں ۔ دارالاحساس میں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت،رہائش اور کھانے کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں ۔ ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی کو دارالاحساس میں دی گئی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ جاوید لغاری،فرخ عباس شیخ،ریحانہ عنبرین،سمیرا چوہدری اور دیگر موجودتھے
دارالاحساس میں کھلی کچہری کا انعقاد
اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی،وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر،چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمد علی دریشک اور دیگر نے وزیر اعظم کے حساس،آپ کی دہلیز پرکے تحت دارالاحساس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ کمشنر مدثر ریاض ملک اور دیگر بھی موجود تھے
منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان یتیم اور غریب افراد کی کفالت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ وزیر اعظم کا احساس پروگرام اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ پاکستان بیت المال کے پلیٹ فارم سے غریب افراد کے علاج معالجہ اور مالی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا
وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے دارالاحساس کےلئے 200 ارب روپے مختص کردیے ہیں ۔ غریب اور یتیم بچوں کی کفالت اجر عظیم ہے
کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ دارالاحساس میں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔ وہ بھی یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے آئیں گے
چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے ۔ کھلی کچہری میں مرد و خواتین سائلین کی زبانی اور تحریری درخواستوں پر احکامات جاری کیے گئے