ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج تونسہ شریف گئے ۔ وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے تونسہ کےلئے 1ارب64کروڑ82لاکھ روپے سے زائدکے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ وزیراعلیٰ نے تونسہ شریف میں مجموعی طور پر 8نئے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھا ۔ وزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں کے تختیوں کی نقاب کشائی کے بعد دعائے خیر کی ۔ وزیراعلیٰ نے پولیس سٹیشن سٹی تونسہ شریف کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔ منصوبے کی تعمیر پر تقریباً135ملین روپے لاگت آئے گی ۔ وزیراعلیٰ نے تحصیل کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔ جس کی تعمیر پر تقریباً106ملین روپے لاگت آئے گی ۔ وزیراعلیٰ نے تونسہ شہر کی 8;46;4 کلومیٹر طویل سڑک کا سنگ بنیاد رکھا ۔ سڑک کی تعمیر کے منصوبے پرتقرےباً200ملین روپے لاگت آئے گی ۔ وزیراعلیٰ نے منگروتھا چوک تونسہ تا بستی بزدار کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کاسنگ بنیاد رکھا ۔ سڑک کی تعمیر کے منصوبے پرتقرےباً200ملین روپے لاگت آئے گی ۔ وزیراعلیٰ نے این 55 تا بستی بزدار براستہ منگروتھا 18 کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔ منصوبے کوتقریباً270ملین روپے لاگت سے مکمل کیا جائے گا ۔ وزیراعلیٰ نے انڈس ہائی وے بھائی موڑ تا سوکر، بغلانی 9;46;25 کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔ منصوبے کو155ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا ۔ وزیر اعلی نے ہیڈ 22 تا انڈس ہائی وے براستہ مکوال اور ہیرو 27;46;60 کلومیٹر طویل پختہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔ منصوبے کوتقریباً391ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا ۔ وزیراعلیٰ نے ناری جنوبی انڈس ہائی وے تا بیت میر کھر بستی ہرنے والی و بستی چاچڑاں 14;46;5 کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی اور توسیع و تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس منصوبے پرتقرےباً191ملین روپے لاگت آئے گی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے فوجی پڑاوَمارکےٹ تونسہ مےں آگ لگنے کے واقعہ کے متاثرےن نے ملاقات کی ۔ وزےراعلیٰ نے تونسہ میں فوجی پڑاوَمارکیٹ کے 133متاثرین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے ۔ فوجی پڑاوَمارکیٹ تونسہ میں آگ لگنے کے واقعہ کے متاثرین نے مالی امداد کا چیک دینے پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا; ،وزیراعلیٰ نے حالیہ بارش اورطوفان میں چھتیں گرنے سے جاں بحق ہونے والے دوافراد کے لواحقین کو آٹھ، آٹھ لاکھ اورایک زخمی کو 40ہزار روپے کی مالی امداد کے چیک دیئے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے زندہ پیر ٹریکٹر ٹرالی حادثہ کے13متاثرین میں بھی مالی امداد کے چیک تقسیم کیے ۔ 6 جاں بحق افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے اور7 زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیک دےئے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ70سال کے بعد جنوبی پنجاب میں نشترہسپتال جیسا بڑا منصوبہ بن رہا ہے ۔ 70سال کا سفر صرف 7ماہ میں کردکھایاہے ۔ ڈیرہ غازی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے منسلک ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اب ترقیاتی منصوبوں کےلئے واہوا کے حلقے کی باری آرہی ہے ۔ اگلے مالی سال میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کریں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ ماضی میں جنوبی پنجاب کا 40فیصد بجٹ رکھاگیالیکن صرف 12فےصد دیا جاتا رہا اوراب جنوبی پنجاب کے لئے مختص فنڈ کہیں اورٹرانسفر نہیں ہوں گے ۔ جنوبی پنجاب کی آخری اورپسماندہ تحصیل تونسہ میرا گھر ہے یہاں آتا جاتا رہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ تونسہ بہت جلد سب سے زیادہ ترقی یافتہ تحصیل ہوگی ۔ تونسہ کے ہسپتال کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے لیول کا ہسپتال بنائیں گے ۔ تونسہ واحد تحصیل ہے جہاں سیف سٹی ،ڈولفن اور اربن ٹرانسپورٹ ہوگی ۔ فنڈز بھی بانٹیں گے اورمحبتیں بھی بانٹتے رہیں گے ۔