ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے جن امیدواروں نے نہم کا امتحان ڈیرہ بورڈ سے پاس کیا اور دہم کا امتحان پاکستان کے کسی دوسرے بورڈ سے دیا ہے ان کے رزلٹ کی اولڈ پوسٹنگ کی سیلڈ کاپی متعلقہ بورڈز کو حسب ضابطہ بھجوا دی گئی ہے تاہم جن امیدواروں نے دسویں کاسالانہ امتحان 2019ء ڈیرہ بورڈ میں دیا ہے او رنہم کا امتحان کسی دوسرے بورڈ سے پاس کیا ہے انہیں ہدایت کی جاتی کہ وہ اپنے فوری طو رپر متعلقہ بورڈ سے نہم امتحان کی اولڈ پوسٹنگ حسب ضابطہ ڈیرہ بورڈ کو بھجوائیں
ڈپٹی کنٹرولر نے کہا کہ جن امیدواروں نے مشروط طور پر جاری کی گئی رولنمبر سلپ کے تحت میٹرک سالانہ امتحان2019ء میں شرکت کی وہ اپنے اعتراضات جلد ختم کرائیں تاکہ نتاءج کی تاخیر سے بچ سکیں ;252; شیخ امجد حسین نے کہاکہ دوران امتحان جن امیدواروں کے خلاف یو ایم سی بنائے گئے ہیں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ بورڈ کی طرف سے موصول شدہ نوٹسز پر حسب ضابطہ عملدرآمد کریں تاکہ ان کے کیسز کا فیصلہ کیا جاسکے
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے کہاہے کہ میٹرک کے رزلٹ کے اعلان کے بعد ایک ہفتے کے اندر رزلٹ کارڈز کی ترسیل مکمل کر لی جائے گی ;252; رزلٹ کی ری چیکنگ کیلئے 30جولائی تک آن لائن و ہارڈ کاپی جمع کرا ئی جا سکے گی ;252; کہ بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحان 2019کے نتاءج کا اعلان 15جولائی کو صبح ساڑھے دس بجے کیا جائے گا تاہم پوزیشنز کا اعلان ایک دن پہلے ہو گا ;252; انہو ں نے کہاکہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے حالیہ اجلاس میں دی گئی سفارشات کے مطابق رزلٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اوراب نتاءج کا اعلان 22جولائی کی بجائے 15جولائی کو کیا جائے گا