ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر اسداللہ فیض کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کا غیر قانونی عمارتوں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا اور کار شو روم ، سروس سٹیشن سمیت مزید 27کاروباری مراکز سربمہر کر دیئے گئے مجموعی طو رپر تین روزہ آپریشن میں 55کاروباری مراکز سربمہر کر دیئے گئے ہیں تحصیل آفیسر پلاننگ خورشید نصیر نے بتایا کہ تیسرے رو ز شوریہ کینال جام پو رروڈ پر موجود سروس سٹیشنز، محمد سلیم ، محمد اقبال ، محمد اسماعیل ، ماشاء اللہ سروس سٹیشن محمد اقبال ، فرینڈز فری آئل چینج ، یثرب ٹریڈز، ریڈ اینڈ وائیٹ سنوکر کلب ، لیہ موٹر ورکشاپ جام پور روڈ ،سلمان موٹرز ، ساجد موٹرز ، ملک راشد کارشو روم ، توقیر موٹرز ، الفلاح موٹرز ، الشمس موٹرز ، غلام نبی سپیئرپارٹس شاپ ، الہی بخش بلوچ برادرز گڈز فارورڈنگ ایجنسی ، محمد جاوید کمرشل بلڈنگ، مرید حسین بھٹہ ، جعفر ٹریڈرز ، فیض فریدکریانہ سٹور ، فاروقی شٹرنگ ہاءوس ، فیض علوی کے کاروباری مراکز کو سیل کر کے نوٹسز چسپاں کر دیئے گئے انہوں نے بتایاکہ کمشنر کی واضح ہدایات ہیں کہ میونسپل کارپوریشن کے نادہندگان اور نقشہ کنورشن اور کمرشل فیس سمیت دیگر واجبات ادا نہ کرنے والی عمارتوں کو بلا امتیاز سیل کر دیا جائے