ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)۔سیکرٹری انہار پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ڈیرہ غازیخان اور راجن پو راضلاع کا دورہ کیا. سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور محکمہ کی طرف سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا. انہار دفتر ڈیرہ غازیخان میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیکرٹری انہار نے کہاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں سیلاب کا خدشہ ہے محکمہ انہار ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کرے . حفاظتی بندوں کی مضبوطی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون حاصل کیا جائے. نہری پانی چوروں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال مظہر مہارنے کہاکہ ضلع میں دو قسم کے سیلاب کا خدشہ رہتا ہے دریائے سندھ کے کٹاؤ اور سیلاب کے علاوہ کوہ سلیمان سے نکلنے والی رودکوہیوں سے بھی وسیع علاقہ زیر آب آتاہے محکمہ انہار کے ساتھ مل کر نشیبی علاقوں سے آبادی کا انخلاء ، تجاوزات کے خاتمہ ، پانی چوری اور دیگر اقدامات کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی . اس موقع پر شیخ فضل کریم ، محمد شریف حسین شاہ ، محمد عظیم مستوئی اورمحکمہ انہار کے دیگر افسران موجو د تھے.