ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں یکم محرم سے دس محرم تک 1306جلوس اور 4083مجالس منعقد ہوں گی جن میں سے 248جلوس اور 924مجالس کو انتہائی حساس قرار د یاگیاہے ;252; عاشورہ محرم کے دوران ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں دیوبندی ، بریلوی ، اہلحدیث اور اہل تشیع کی 4405مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایاجائے گا;کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے کہاکہ ڈویژن میں 96علماء و ذاکرین کی زباں بندی جبکہ 168کی ضلع بندی کی گئی ہے .کمشنر نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں ضلعی امن کمیٹیوں کے ساتھ تحصیل او رتھانہ سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں
انہوں نے بتایا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں دیوبندی مسلک کی 444، بریلوی کی 439، اہلحدیث کی 65، اہل تشیع کی 139مساجد اور 153امام بارگاہ ہیں اسی طرح ضلع لیہ میں دیوبندی کی 216، بریلوی کی 654، اہلحدیث کی48 ، اہل تشیع کی 69مساجد اور 216امام بارگاہیں ، ضلع مظفرگڑھ میں دیوبندی کی476، بریلوی کی 375، اہلحدیث کی 50اور اہل تشیع کی 149مساجد اور 138امام بارگاہیں ، ضلع راجن پور میں د یوبندی کی 233، بریلوی کی 413، اہل حدیث کی 39 اور اہل تشیع کی 31مساجد اور 58امام بارگاہ ہیں .اسی طرح ضلع ڈیرہ غازیخان میں دسویں محرم تک 410 جلوس اور 530مجالس منعقد ہوں گی جن میں سے 87جلوس اور 135مجالس کو انتہائی حساس قرار دیاگیا ہے ;252; ضلع لیہ میں 133جلوس اور 1778مجالس منعقدہوں گی جن میں 28جلوس اور 160مجالس کو انتہائی حساس قراردیاگیاہے ;252; ضلع مظفرگڑھ میں 546جلوس اور 1240مجالس منعقد ہوں گی جن میں 110 جلوس اور 250 مجالس کو انتہائی حساس قراردیاگیا;252; ضلع راجن پور میں 217جلوس اور 535مجالس منعقد ہوں گی 23جلوس اور 50مجالس کو انتہائی حساس قراردیاگیاہے;252; کمشنر نے کہاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں 18علماء و ذاکرین کی زباں بندی اور 35کی ضلع بندی کی گئی ;252; ضلع لیہ میں 36کی زباں بندی اور 66کی ضلع بندی ، ضلع مظفرگڑھ میں 23کی ز باں بندی اور 27کی ضلع بندی ، ضلع راجن پو ر میں 19کی زباں بندی اور 40کی ضلع بندی کی گئی ہے
آر پی او عمران احمر نے بتایا کہ ریجن میں 43 فلیش پوائنٹ اور51 ٹربل پوائنٹ قرار دئیے گئے ہیں ۔ محرم الحرام کے دوران پنجاب پولیس کی 5601 نفری سمیت 9736 افراد سیکورٹی کے فراءض انجام دیں گے ۔ انہوں نے بتایاکہ ریجن کیلئے پنجا ب کانسٹیبلری کی 68اور ایلیٹ کی 31 جبکہ پاک آرمی اور رینجرز کی آٹھ ، آٹجھ کمپنیو ں کی خدمات طلب کی گئی ہیں