ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب چودھری منظور سرور نے کہا ہے کہ پولیس جاب ایک مشن ہے پٹرولنگ پولیس کے جوان اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے شاہرائیں محفوظ ہیں کوئی بھی شخص اپنا محفوظ سفر کہیں بھی کر سکتا ہے پنجاب میں فراءض کی انجام دہی میں پٹرولنگ پولیس کے 20 جوان جام شہادت نوش کر چکے ہیں جن پر ہ میں فخر ہے
انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازیخان کے دورہ کے دوران ریجن کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ سیف ہائی ویز سلو گن پر عمل پیرا فورس پنجاب میں شاہراہوں پر عوام الناس کو کرائم کنٹرول اور ہیلپ مہیا کرنے میں 24 گھنٹے اپنا کردار ادا کر رہی ہے
انہوں نے کہاکہ پٹرولنگ پولیس کو عوام اپنا دوست اور مدد گار سمجھیں , توجہ ، تحفظ اور پیار پنجاب ہائی وے پیٹرول کے شعار کے مطابق پٹرولنگ پولیس کے جوان اپنے مشن کو جاری رکھیں , تقریب میں ایس پی ملک طاہر مصطفی ، ایس پی انوسٹی گیشن محمد اشرف ، ڈی ایس پی ثناء اللہ مستوئی اور ریجن بھر کے افسران او رجوان موجود تھے
قبل ازیں پٹرولنگ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر او رسلامی پیش کی ایڈیشنل آئی جی نے کہاکہ کہ مرحلہ وار پیٹرولنگ پولیس کو نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی انہو ں نے کہا کہ پولیس ملازمت خدمت خلق اور دعائیں لینے کا ذریعہ بھی ہے بعد ازاں چوہدری منظور سرور نے پٹرولنگ پوسٹ شادن لنڈ کا دورہ کیا انہو ں نے وہاں پودا لگایاتکمیل ریکارڈ اچھی صفائی ،انتظامات پر ملازمین کو ;6767; ;73; سر ٹیفکیٹ اور نقد انعامات بھی دیئے
اس موقع پر ایس پی پیٹرولنگ ملک طاہر مصطفی نے ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ چوہدری منظور سرور کو شیلڈ پیش کی اورمقامی اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پہنائی