ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) ناظم جنگلات ڈیرہ غازی خان سرکل محمد طارق نسیم کی طرف سے ڈویژن بھر میں سرکاری رقبہ کے غیر قانونی قابضین اور ٹمبر مافیاکے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں گزشتہ روز آپریشن میں مہتم مظفرگڑھ کی طرف سے رکھ خانپور کے مختلف جگہوں پر آپریشن کیا گیا اور 115 ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا گیا ۔ گندم اور دیگر فصلیں ہل چلا کرتلف کردی گئیں ۔ ادھر لیہ کے چک نمبر 438 ٹی ڈی اے میں ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آر میشن پر موجود ایک لاکھ 86 ہزار روپے مالیت کی سرکاری لکڑی قبضہ میں لے لی گئی ۔ تھانہ چوک اعظم میں مقدمہ درج کرکے ایک ملزم امیر کو گرفتار کر لیا گیا اور فرار دیگر تین ملزموں کی گرفتاری کے لیے ٹی میں تشکیل دے دی گئیں ۔ ناظم جنگلات ڈیرہ غازی خان محمد طارق نسیم کی طرف سے جاری مراسلہ کے مطابق سیکرٹری فاریسٹ کی ہدایت پر قبضہ اور ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔ پانچوں ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی آپریشنز میں جنگلات،ریونیو،پنجاب پولیس اور دیگر متعلقہ محکمے ملکر کام کررہے ہیں سرکل میں موجود ہر ایک انچ سرکاری رقبہ واگزار کرایا جائےگا