ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں نظامت امو رطلباء کے زیر اہتمام وزارت قومی صحت و ہائر ایجوکیشن اسلام آباد کی شرکت سے چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں فوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسر فوڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر طاہرہ بتول ، ڈاکٹر منزہ بتول ،ا سسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمی شاہین نے موضوع کی مناسبت سے معلومات دیں
تلاوت کی سعادت سائرہ نورین نے حاصل کی جبکہ ہدیہ نعت ﷺ اقرا نورین نے پیش کیا سیمینار میں یونیورسٹی کی طالبات نے بھر پور شرکت کی ;252; سیمینار میں ملٹی میڈیا کے ذریعے کینسر کی علامات ، وجوہات اور احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی گئی ناظم امور طلباء ڈاکٹر محمد ابراہیم نے بھی سیمینار سے خطاب کیا سیمینار کے اختتام پریونیورسٹی میں آگاہی واک کا بھی انعقاد کیاگیا