ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ایڈمنسٹریٹر اسداللہ فیض کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان نے سات غیر قانونی کمرشل تعمیرات و ہاوسنگ سکیموں کے دفاتر کو سربمہر کر دیا ہے تحصیل آفیسر پلاننگ خورشید نصیر کی سربراہی میں خصوصی سکواڈ او رپولیس کی نفری نے میونسپل کارپوریشن کی حدود میں آپریشن کیا پاکستانی چوک پر صوفی محمد رفیق سٹیٹ ایجنسی ، غازی پارک روڈ بلاک ٹی میں اعجاز سٹیٹ ایجنسی، عظمت روڈبلاک نمبر ایک پر پنجاب سٹیٹ ایجنسی عثمانیہ کنسٹرکشن کمپنی کے دفاتر کو سربمہر کر دیا اسی طرح بلاک نمبر 33 میں محمد ایوب ، محمد فاروق ، بلاک نمبر 42کے محمد فرحان ، بلاک نمبر 30محسن رضا اور بلاک نمبر چھ میں تنویر راجپوت کی کمرشل عمارتوں کو بھی سربمہر کر دیاگیا ہے کمشنر اسداللہ فیض نے میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد کارپوریشن کے نادہندگان اور نقشہ، کمرشلائزیشن اور کنورشن فیس کی عدم ادائیگی پر بلا امتیاز کارروائی کے احکامات جاری کیے ;تحصیل آفیسر پلاننگ خورشید نصیر نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی حدود میں کام کرنے والے ڈویلپرز تقریبا دو کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں