ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ).ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ ڈیرہ غازیخان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈیرہ غازیخان ثناء اللہ سرانی کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلئے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے نام حکم جاری کر دیا . ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ کے مراسلہ کے مطابق شیخ عبدالواحد زونگ کمپنی وغیرہ کے مقدمہ میں سی ای اوایجوکیشن سے تفصیلات طلب کی گئیں کہ سائل کی بیٹی کو خدمت کارڈ کی رقم کیوں وصول نہیں ہو رہی لیکن سی ای او ایجوکیشن نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا جس پر عدالت نے سی ای اوایجوکیشن کو شوکاز جاری کیا جس کا تسلی بخش جواب داخل نہیں کرایاگیا جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ نے سی ای اوایجوکیشن ثناء اللہ سرانی کو غیر ذمہ دار اور لاپرواہ آفیسر قراردیتے ہو ئے سیکرٹری ایجوکیشن کو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا ہے . علاوہ ازیں کنزیومر کورٹ نے منیجر زونگ فرنچائز نزد ٹریفک چوک ڈیرہ غازیخان کی گرفتاری کے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں.