ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2017کی بنیاد پر نیشنل ٹیلنٹ سکالرشپ کا اعلان کیا ہے . سیکرٹری بورڈ راؤ شاہد کے مراسلہ کے مطابق بوائز پری میڈیکل گروپ میں محمد مبین حاصل کردہ نمبر1044، محمد عزیر 1042، نصیر احمد 1041اور محمد مہتاب حاصل کردہ نمبر 1041،گرلز پری میڈیکل گروپ کی اریکہ خان حاصل کردہ نمبر 1037، مزمل بتول 1036، ماہ نور یوسف 1036اور عائشہ امتیازحاصل کردہ نمبر 1034، پری انجینئرنگ گروپ بوائز میں سید محمد علی حاصل کردہ نمبر 1036، سیف اللہ 1025اورمحمد کاشف حاصل کردہ نمبر 1024،پری انجینئرنگ گرلز میں حفصہ سہیل حاصل کردہ نمبر 1021، مصباح نعیم 1016اورحفصہ مبین حاصل کردہ نمبر 1012، بوائز ہیومنٹیز اینڈ کامرس گروپ میں حسنین معاویہ حاصل کردہ نمبر 1010، ذیشان بشیر 959اورامتیاز احمدحاصل کردہ نمبر 953، گرلز ہیومنٹیز اینڈ کامرس گروپ میں صبا مقصود حاصل کردہ نمبر 1011، رابعہ نصیر 967اور سدرہ نذر حاصل کردہ نمبر 965جبکہ بوائز اینڈ گرلز جنرل سائنس گروپ میں افتخار احمد حاصل کردہ نمبر 1036، محمد عثمان 1033اور مزمل حسین حاصل کردہ نمبر 983کو نیشنل ٹیلنٹ سکالرشپ کیلئے اہل قرار دیاگیا ہے . سیکرٹری بورڈ نے کہا ہے کہ کسی قسم کے اعتراض کی صورت میں اشاعت کے سات یوم کے اندر رابطہ کیا جاسکتا ہے بعد میں کوئی اعتراض قابل قبول نہ ہو گا.