ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) ۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تونسہ شریف کے ٹراما سنٹر کیلئے جدید مشینری اور طبی آلات کی خریداری کیلئے دو کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی ;252; اس بات کا فیصلہ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں کیاگیا جس کی صدارت کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اسداللہ فیض نے کی ;252; اجلاس میں بتایاگیا کہ تحصیل ہسپتال تونسہ شریف میں صحت کی بہتر ین سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کے بہتر علاج معالجہ کیلئے ٹراما سنٹر کو اپ گریڈ کیا جارہاہے جس کیلئے جدید طبی آلات اور مشینری کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے ;252; کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ علاقہ کے لوگ جدید طبی سہولیات سے مستفید ہو سکیں ;252; اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی ، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اور دیگرمتعلقہ افسران موجو د تھے