ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ بورڈکے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2019 کے رزلٹ کا اعلان چار ستمبر کو صبح دس بج کر پندرہ منٹ پر کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں بورڈ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی ہوں گے جبکہ صدارت چیئرپرسن بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا کریں گی تقریب میں پوزیشن ہولڈر ز کو میڈلز، سرٹیفکیٹس اور انعامات دیئے جائیں گے تاہم پوزیشن ہولڈرز کے نامو ں کا اعلان منگل 3ستمبر کو شام چھ بجے کیا جائےگا ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے بتایا کہ تقریب میں پارلیمنٹرینز،سربراہان ادارہ ،ممبران بورڈ ، ماہرین تعلیم ، والدین اور طلباءو طالبات کے علاوہ بورڈ افسران وملازمین شریک ہوں گےپٹی کنٹرولر نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ رزلٹ بورڈ کی ویب ساءٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا جبکہ امیدو پراپنا رول نمبر ایس ایم ایس کر کے بھی رزلٹ معلوم کر سکیں گے انہو ں نے بتایا کہ رزلٹ سی ڈی کی صورت میں بھی دستیاب ہوگا جو تین سو روپے کے عوض بور ڈسے ملحق بینک سے دستیاب ہوگی
شیخ امجد حسین نے بتایا کہ رزلٹ کارڈز کی ترسیل فوری طور پر کر دی جائے گی اور امیدوار ری چیکنگ کے لیے19 ستمبر تک آن لائن اور ہارڈ کاپی کی صورت میں درخواستیں دے سکیں گے تاہم کالجز میں داخلہ کے شیڈول کے پیش نظر 90 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والوں کی ری چیکنگ کی درخواستیں فوری طور پر نمٹائی جائیں گی ڈپٹی کنٹرولر نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرنے کے بعد امیدوار نمبر بہتر بنانے کی غرض سے دو سال کے اندر کسی ایک امتحان میں ایک یا زیادہ مضامین ، گیارہویں یا بارہویں کلاس میں سے کسی ایک پارٹ یا مکمل انٹرمیڈیٹ کا امتحان دوبارہ دے سکیں گے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ (گیارہویں کلاس) کے نتیجہ کا اعلان 9، اکتوبر کو کیاجائے گا